عید کی رعایت ختم: کل سے ملک بھر میں دکانیں رات 8 بجے بند کرنے کا بڑا فیصلہ

عید کی رعایت ختم: کل سے ملک بھر میں دکانیں رات 8 بجے بند کرنے کا بڑا فیصلہ

لاہور: وفاقی حکومت نے توانائی کی بچت اور کفایت شعاری مہم کے تحت عید کے موقع پر تاجروں کو دی گئی خصوصی چھوٹ یکسر ختم کرتے ہوئے ملک بھر میں مارکیٹیں پرانے اوقات کار کے مطابق بند کرنے کا بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔

حکومتی فیصلے کے مطابق کل (2 جون) سے تمام کاروباری مراکز، شاپنگ مالز اور دکانیں رات 8 بجے لازمی بند کر دی جائیں گی۔ نئے شیڈول کے تحت ریسٹورنٹس اور شادی ہالز کو رات 10 بجے تک کام کرنے کی مہلت دی گئی ہے، جبکہ جم  اور کال سنٹرز کو اس قانون سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے جو معمول کے مطابق کھلے رہ سکیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ معاشی چیلنجز اور توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے اس فیصلے پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا اور مقررہ وقت کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ٹیگز: