اسلام آباد: جشنِ آزادی کے موقع پر آئی ایس پی آر نے نیا ملی نغمہ ’’میرا پیارا وطن پاکستان‘‘ جاری کردیا۔ ملی نغمے میں وطن سے محبت اور قومی یکجہتی کے جذبات کو اجاگر کیا گیا ہے۔
ملی نغمے میں پاکستان سے وفاداری اور حب الوطنی کے پیغام کے ساتھ ملک کے قدرتی حسن کو بھی نمایاں کیا گیا ہے۔ گلگت بلتستان کی حسین وادیوں اور دلکش قدرتی مناظر کو خصوصی طور پر نغمے کا حصہ بنایا گیا ہے۔
’’میرا پیارا وطن پاکستان‘‘ کو گلوکار مجید احمر نے اپنی آواز دی ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے ملی نغمہ جشنِ آزادی کی مناسبت سے جاری کیا گیا ہے، جس میں قومی جذبے اور وطن سے محبت کو نمایاں کیا گیا ہے