سرسبز پنجاب، محفوظ مستقبل، پولیس لائن میں شجرکاری مہم کا آغاز

سرسبز پنجاب، محفوظ مستقبل، پولیس لائن میں شجرکاری مہم کا آغاز

 لاہور:سرسبز پنجاب اور محفوظ مستقبل کے پیغام کے تحت پولیس لائن میں شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ ایس پی ہیڈکوارٹرز محمد خالد سعید نے پودا لگا کر مہم کا افتتاح کیا۔

 محمد خالد سعید کے مطابق پولیس لائن کی حدود میں مختلف مقامات پر 100 پودے لگائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بدلتی موسمیاتی صورتحال کے پیش نظر زیادہ سے زیادہ درخت لگانا ناگزیر ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ شجرکاری مہم کا مقصد محفوظ، صحت مند اور پائیدار مستقبل کی بنیاد رکھنا ہے۔ پولیس افسران اور اہلکاروں نے بھی مہم میں حصہ لیتے ہوئے پودے لگائے۔

 ایس پی ہیڈکوارٹرز نے کہا کہ ہر درخت زندگی ہے، ماحول کو خوشگوار اور صحت مند رکھنے کے لیے شجرکاری کو فروغ دینا ضروری ہے۔

ٹیگز: