5 اگست یومِ استحصالِ کشمیر، کشمیری عوام سے یکجہتی پر مبنی خصوصی نغمہ جاری

 5 اگست یومِ استحصالِ کشمیر، کشمیری عوام سے یکجہتی پر مبنی خصوصی نغمہ جاری

اسلام آباد :یومِ استحصالِ کشمیر کی مناسبت سے کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے خصوصی نغمہ جاری کر دیا گیا ہے۔ نغمہ کشمیری عوام کے جذبات، احساسات اور امنگوں کی ترجمانی کرتا ہے۔

خصوصی نغمے کے بول "تمہارے ساتھ تھے اور ساتھ ہم رہیں گے" کشمیری عوام کے ساتھ تعلق، حمایت اور یکجہتی کے پیغام کو اجاگر کرتے ہیں۔

نغمے میں کشمیری عوام کے عزم اور جذبات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے، جبکہ اس کے ذریعے یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر یکجہتی کا پیغام دیا گیا ہے۔

ٹیگز: