وزیراعظم ریلیف پیکج مشکل گھڑی میں عوام کیلئے بڑا سہارا ہے، مریم نواز

  وزیراعظم ریلیف پیکج مشکل گھڑی میں عوام کیلئے بڑا سہارا ہے، مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عوام کیلئے وزیراعظم ریلیف پیکج کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف اور قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کا شکریہ ادا کیا ہے۔

 مریم نواز نے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی جانب سے عوام کا احساس قابلِ تحسین ہے۔ وزیراعظم نے قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی ہدایت پر عوام کیلئے ریلیف پیکج دیا ہے۔

 وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کے نرخوں میں اضافہ عوام کیلئے مشکلات کا باعث بن رہا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے دنیا بھر میں ہر طبقہ متاثر ہورہا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ موجودہ مشکل حالات میں عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے اور وزیراعظم کی جانب سے ریلیف پیکج عوامی مشکلات کم کرنے کی جانب اہم اقدام ہے۔

ٹیگز: