وفاقی بجٹ 2026-27: ایس ایم تنویر کا خیرمقدم، کاروباری طبقے کے لیے ریلیف اقدامات کو اہم قرار

وفاقی بجٹ 2026-27: ایس ایم تنویر کا خیرمقدم، کاروباری طبقے کے لیے ریلیف اقدامات کو اہم قرار

لاہور:یونائیٹڈ بزنس گروپ  کے سرپرستِ اعلیٰ ایس ایم تنویر نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو معاشی بہتری اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کی سمت ایک مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔

انہوں نے اپنے ردعمل میں کہا کہ بجٹ میں دیے گئے ٹیکس ریلیف اقدامات، برآمدکنندگان کے لیے سہولیات، رئیل سٹیٹ سیکٹر میں ٹیکس میں کمی، دکانداروں کے لیے فکسڈ ٹیکس نظام اور تنخواہ دار طبقے کے لیے ریلیف معیشت کو استحکام سے ترقی کی طرف لے جانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

ان کے مطابق کاروباری طبقہ طویل عرصے سے ایسے پالیسی اقدامات کا مطالبہ کر رہا تھا جو سرمایہ کاری اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دیں۔انہوں نے دفاعی بجٹ میں اضافے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے قومی سلامتی کے تقاضوں کے مطابق قرار دیا۔ ایس ایم تنویر نے وزیرِاعظم شہباز شریف اور اقتصادی ٹیم کو متوازن اور ترقی پر مبنی بجٹ پیش کرنے پر سراہا۔

بیان میں کہا گیا کہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں دی جانے والی رعایتیں متعدد ذیلی صنعتوں کو فعال کر کے مجموعی معاشی سرگرمیوں میں اضافہ کر سکتی ہیں۔

ٹیگز: