لاہور: پنجاب حکومت نے گرمیوں کی چھٹیوں کے شیڈول میں دوبارہ تبدیلی کرتے ہوئے پہلی سے آٹھویں جماعت کی کلاسز یکم ستمبر سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ نویں، دسویں، او لیول، اے لیول اور انٹرمیڈیٹ کے طلبہ 18 اگست سے اسکول واپس جائیں گے۔
صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ تعلیمی ماہرین سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے اور تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں پر لاگو ہوگا۔
پنجاب میں گرمی کی شدید لہر کے باعث پہلے بھی تعطیلات میں توسیع کی گئی تھی، مگر اب موسم کے لحاظ سے اسکولوں کی کھلنے کی تاریخوں میں نرمی کی گئی ہے تاکہ تعلیمی سال متاثر نہ ہو۔