لندن میئر کی ہائی پروفائل تقریب میں حریم شاہ کی شرکت؛ برطانوی سیاسی حلقوں تک رسائی پر سوالات کھڑے ہو گئے

لندن میئر کی ہائی پروفائل تقریب میں حریم شاہ کی شرکت؛ برطانوی سیاسی حلقوں تک رسائی پر سوالات کھڑے ہو گئے

لندن:پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ ایک بار پھر عالمی سطح پر سیاسی حلقوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔ برطانوی دارالحکومت لندن میں میئر صادق خان کی میزبانی میں منعقدہ ایک انتہائی اہم اور حساس نوعیت کی سیاسی و سفارتی تقریب میں حریم شاہ کی انٹری نے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس تقریب میں صرف برطانوی پارلیمنٹ کے ارکان، سفارتکاروں اور مقتدر شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا، جہاں حریم شاہ کی موجودگی اور میئر لندن کے ساتھ تصاویر نے سوشل میڈیا پر بحث کا نیا پانڈورا باکس کھول دیا ہے۔ مبصرین اور انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے یہ سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ ماضی میں پاکستانی سیاستدانوں کے لیے مشکلات کھڑی کرنے والی ٹک ٹاکر کی برطانوی سیاست کے اعلیٰ ترین ایوانوں تک رسائی کس طرح ممکن ہو رہی ہے اور اس کے پیچھے کون سے محرکات شامل ہیں۔

ٹیگز: