بلوچی نغمہ ’’پاک اے وطن‘‘ ریلیز، اختر چنال نے وطن سے محبت کے رنگ بکھیر دیے

بلوچی نغمہ ’’پاک اے وطن‘‘ ریلیز، اختر چنال نے وطن سے محبت کے رنگ بکھیر دیے

راولپنڈی: یومِ آزادی کے موقع پر آئی ایس پی آر نے بلوچی زبان میں خصوصی نغمہ ’’پاک اے وطن‘‘ ریلیز کردیا، جس میں پاکستان سے محبت اور حب الوطنی کے جذبات کو اجاگر کیا گیا ہے۔

معروف بلوچ گلوکار اختر چنال نے نغمے کے ذریعے پاک سرزمین سے والہانہ محبت کا اظہار کیا۔ نغمے میں بلوچی ثقافت اور قومی جذبے کو خوبصورت انداز میں یکجا کیا گیا ہے۔

’’پاک اے وطن‘‘ میں ثقافتی رنگوں کے ساتھ وطن سے وفاداری اور محبت کا پیغام دیا گیا ہے، جو قومی یکجہتی اور یومِ آزادی کے جذبے کو نمایاں کرتا ہے۔

ٹیگز: