ٹیکس چوروں کے گرد گھیرا تنگ: پنجاب ریونیو اتھارٹی کا فوڈ انڈسٹری اور سروسز سیکٹر پر کریک ڈاؤن

ٹیکس چوروں کے گرد گھیرا تنگ: پنجاب ریونیو اتھارٹی کا فوڈ انڈسٹری اور سروسز سیکٹر پر کریک ڈاؤن

لاہور: پنجاب ریونیو اتھارٹی (PRA) نے ٹیکس ادائیگی میں تاخیر اور خرد برد کرنے والوں کے خلاف شکنجہ سخت کر دیا ہے۔ انفورسمنٹ ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد یونٹس کے خلاف قانونی ایکشن لیا ہے۔ترجمان پنجاب ریونیو اتھارٹی کے مطابق، انفورسمنٹ ٹیموں نے حالیہ مہم کے دوران  ٹیکس قوانین کی خلاف ورزی اور ادائیگی میں لیت و لعل سے کام لینے والے 3 یونٹس پر بھاری جرمانے عائد کیے۔
 غیر تسلی بخش ریکارڈ اور معمولی بے ضابطگیوں پر 7 یونٹس کو وارننگ نوٹسز جاری کرتے ہوئے فوری طور پر معاملات درست کرنے کی مہلت دی گئی۔پی آر اے نے واضح کیا ہے کہ صوبے میں کاروبار کرنے کے لیے قانونی تقاضوں کو پورا کرنا ضروری ہے۔  فوڈ انڈسٹری ہو یا کوئی بھی سروسز سیکٹر (Services Sector)، کاروبار شروع کرنے کے لیے پی آر اے سے رجسٹریشن کروانا قانونی طور پر لازم ہے۔
 ٹیکس چوری یا جمع شدہ سیلز ٹیکس سرکاری خزانے میں جمع نہ کروانے والوں کے خلاف "زیرو ٹالرنس" پالیسی اپنائی گئی ہے۔
پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ  ٹیکس ادائیگی میں تاخیر اور خرد برد کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔ ہم سروسز سیکٹر کو دستاویزی شکل دے رہے ہیں تاکہ صوبے کے ریونیو میں اضافہ ہو اور عوام کا پیسہ عوام کی فلاح پر خرچ ہوسکے۔

ٹیگز: