دو دل، ایک جان‘‘، پاک ترک دوستی کی خوشبو لیے خصوصی نغمہ جاری

دو دل، ایک جان‘‘، پاک ترک دوستی کی خوشبو لیے خصوصی نغمہ جاری

راولپنڈی: ترکیہ کے 104ویں یومِ فتح کی مناسبت سے آئی ایس پی آر نے پاک ترک دوستی کے جذبے سے سرشار خصوصی نغمہ ’’دو دل، ایک جان‘‘ جاری کردیا۔

اردو اور ترک زبان میں تیار کیے گئے نغمے میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دیرینہ دوستی، بھائی چارے، مشترکہ ثقافت اور باہمی محبت کو خوبصورت انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

نغمے کی موسیقی علی مصطفیٰ نے ترتیب دی، جبکہ کمپوزیشن کامران اللہ خان اور سامعہ گوہر نے تیار کی ہے۔ عثمان رئیس اور ڈاکٹر مبشرہ حفیظ نے اپنی آوازوں سے نغمے کو دلکش بنا دیا۔

نغمے میں اردو اور ترک زبان کے ساتھ روایتی سازوں کا حسین امتزاج شامل کیا گیا ہے۔ اس خصوصی پیشکش میں تمام گائیک اور فنکار پاکستانی ہیں۔

’’دو دل، ایک جان‘‘ میں پاکستان اور ترکیہ کی مشترکہ اقدار کو اجاگر کرتے ہوئے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان موجود محبت اور لازوال دوستی کا پیغام دیا گیا ہے۔

ٹیگز: