نیا تعلیمی سیشن شروع، پنجاب کے کالجز میں اساتذہ کی کمی برقرار

نیا تعلیمی سیشن شروع، پنجاب کے کالجز میں اساتذہ کی کمی برقرار

لاہور(اویس گجر) نئے تعلیمی سیشن کا آغاز ہوگیا، تاہم پنجاب کے کالجز میں عارضی اساتذہ کی بھرتی کا معاملہ تاحال التوا کا شکار ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے کالجز میں 8 ہزار عارضی اساتذہ بھرتی کرنے کی سمری محکمہ خزانہ کو بھجوائی تھی، تاہم تاحال بھرتی کی منظوری نہیں مل سکی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اساتذہ کی بھرتی میں تاخیر کے باعث کالجز میں تدریسی مسائل پیدا ہونے لگے ہیں اور تعلیمی سرگرمیاں بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے رواں سال عارضی اساتذہ کی بھرتی کا طریقہ کار تبدیل کرنے کی تجویز بھی دے دی ہے۔

8 ہزار عارضی اساتذہ کی بھرتی کی سمری منظوری کی منتظر ہے، جبکہ نئے تعلیمی سیشن کے آغاز کے ساتھ ہی کالجز میں تدریسی عملے کی کمی کا مسئلہ سنگین ہونے لگا ہے۔

ٹیگز: