لاہور کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت سیکیورٹی، موبائلز سکواڈ کی کارروائیاں جاری

لاہور کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت سیکیورٹی، موبائلز سکواڈ کی کارروائیاں جاری

لاہور: صوبائی دارالحکومت میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ لاہور کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی جانب سے سخت چیکنگ جاری ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق موبائلز سکواڈ نے گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 65 ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان میں 40 اشتہاری، 18 عادی مجرمان اور 3 عدالتی مفروران شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق تمام کارروائیاں جدید ای پولیس ایپ کی مدد سے کی گئیں، جس کے ذریعے ناکہ جات پر 44765 سے زائد افراد کا ریکارڈ چیک کیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی مزید سخت کی جا رہی ہے۔

ٹیگز: