ڈی جی خان کے ارکان اسمبلی کی مریم نواز سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت

 ڈی جی خان کے ارکان اسمبلی کی مریم نواز سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ڈیرہ غازی خان کے ارکان اسمبلی کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں احمد خان لغاری، علی احمد لغاری، اسامہ عبدالکریم، حنیف پتافی، اسامہ لغاری اور صلاح الدین خان شامل تھے۔

ملاقات میں ڈیرہ غازی خان کی سیاسی صورتحال، امن و امان اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ارکان اسمبلی کو اپنے حلقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی باقاعدگی سے نگرانی کرنے اور منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

ارکان اسمبلی نے مریم نواز کو کامیاب دورۂ چین پر مبارکباد پیش کی اور صوبے میں جاری ترقیاتی اقدامات کو سراہا۔

ٹیگز: