بڑھتی آبادی پر قابو پانے کے لیے قومی عزم ناگزیر ہے: مریم اورنگزیب

بڑھتی آبادی پر قابو پانے کے لیے قومی عزم ناگزیر ہے: مریم اورنگزیب

اسلام آباد: سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آبادی کا ترقی کے عمل سے گہرا تعلق ہے اور بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے قومی سطح پر مضبوط عزم ناگزیر ہے۔

خاندانی منصوبہ بندی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آبادی کے معاملے میں حقائق کو مدنظر رکھنا انتہائی ضروری ہے تاکہ مؤثر پالیسی سازی ممکن ہو سکے۔

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ وزیراعظم کی جانب سے قائم کی گئی نیشنل پاپولیشن کونسل میں تمام وزرائے اعلیٰ بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آبادی کے انتظام اور کنٹرول کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے معاشرے کے ہر طبقے کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

ٹیگز: