لاہور: باغبانپورہ کے علاقے میں ایک سکول میں تعمیراتی کام کے دوران افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں دیوار گرنے کے بعد لینٹر بھی اچانک زمین بوس ہوگیا۔
حادثے کے نتیجے میں 8 سالہ بچہ ابوبکر جاں بحق ہوگیا جبکہ چار افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق شالیمار ٹاؤن میں سکول انتظامیہ کی جانب سے ساتھ والی عمارت کو مرکزی اسکول سے ملانے کا کام جاری تھا کہ اچانک یہ حادثہ پیش آیا۔ واقعے کے وقت دوسری عمارت میں موجود طلبہ محفوظ رہے۔
ریسکیو ٹیموں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں، جبکہ سرچ اور کلیئرنس آپریشن مکمل ہونے کے بعد بچوں کو محفوظ طریقے سے منتقل کیا جائے گا۔