فالج کے خلاف مریم نواز کا 'فولادی حصار': پنجاب میں اسٹروک مینجمنٹ نیٹ ورک وسیع کرنے کا فیصلہ

فالج کے خلاف مریم نواز کا 'فولادی حصار': پنجاب میں اسٹروک مینجمنٹ نیٹ ورک وسیع کرنے کا فیصلہ

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں فالج (اسٹروک) کے مریضوں کو معذوری سے بچانے کے لیے ایک جامع اور جدید ترین 'اسٹروک مینجمنٹ پروگرام' کا آغاز کر دیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت پنجاب کے ہر بڑے شہر میں ماہرینِ صحت اور جدید مشینری سے لیس مراکز کا جال بچھایا جا رہا ہے۔
وزیراعلیٰ نے اسٹروک مینجمنٹ پروگرام کی نگرانی اور اسے عالمی معیار کے مطابق چلانے کے لیے ماہرینِ صحت پر مشتمل ایک ہائی پاور کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ اس کمیٹی کی ذمہ داریوں میں علاج کے پروٹوکولز کی تیاری اور عملدرآمد شامل ہے۔صوبے میں اس وقت 15 اسٹروک مینجمنٹ سینٹرز کامیابی سے فنکشنل ہو چکے ہیں۔
 وزیراعلیٰ نے 30 جون تک مزید 24 سینٹرز فعال کرنے کا سخت ہدف مقرر کیا ہے تاکہ دور دراز علاقوں کے مریضوں کو بھی بروقت طبی امداد مل سکے۔
رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی بروقت مداخلت اور اس پروگرام کے آغاز نے اب تک سینکڑوں مریضوں کو فالج کے بعد ہونے والی مستقل معذوری سے بچا لیا ہے۔ فالج کے حملے کے بعد ابتدائی چند گھنٹے (Golden Hours) انتہائی اہم ہوتے ہیں، اور ان سینٹرز کے قیام سے مریضوں کو انہی قیمتی لمحات میں علاج میسر آ رہا ہے۔
 سپیشل اسٹروک سینٹرز: پنجاب کے تمام بڑے شہروں میں فالج کے لیے مخصوص یونٹس قائم کیے جا رہے ہیں۔

   جدید ادویات کی فراہمی: فالج کا اثر ختم کرنے والے قیمتی انجکشنز اور ادویات ان مراکز میں مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔

    ماہر عملہ: ہر سینٹر پر تربیت یافتہ نیورولوجسٹ اور پیرامیڈیکل اسٹاف چوبیس گھنٹے تعینات رہے گا۔

ٹیگز: