لاہور:پاکستان کے معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنی سالگرہ منائی، لیکن اس موقع پر ان کی اہلیہ ایمان اور بیٹے کی غیر موجودگی نے مداحوں کو حیران کر دیا۔
سالگرہ کی تقریب میں ان کی ماں، بہن اور قریبی دوست ندیم نانی والا موجود تھے، مگر ایمان اور بیٹے کی عدم موجودگی نے سوشل میڈیا پر سوالات پیدا کر دیے۔ اس سے قبل لندن سے پاکستان واپسی پر بھی رجب بٹ نے اہلیہ اور بیٹے سے ملاقات نہیں کی تھی۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس حوالے سے مختلف آراء دی ہیں: کچھ نے کہا کہ یہ خاندان کا نجی فیصلہ ہو سکتا ہے، جبکہ بعض نے خدشات ظاہر کیے کہ رشتے میں اختلافات ہیں۔
واضح رہے کہ رجب بٹ گزشتہ عرصے میں قانونی تنازعات کا بھی سامنا کر چکے ہیں اور کچھ وقت بیرون ملک گزارا۔ حال ہی میں کراچی کی عدالت میں ان پر وکلا کی جانب سے تشدد کا واقعہ بھی سامنے آیا تھا۔