50 لاکھ گھر اور 1 کروڑ نوکریوں کے وعدے جھوٹے تھے:عظمیٰ بخاری

 50 لاکھ گھر اور 1 کروڑ نوکریوں کے وعدے جھوٹے تھے:عظمیٰ بخاری

لاہور:وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین کے 50 لاکھ گھر اور 1 کروڑ نوکریوں کے وعدے حقیقت پر مبنی نہیں تھے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز کے دور میں 90 سے زائد ترقیاتی منصوبے مکمل ہو چکے ہیں اور تقریباً 7.5 لاکھ کسان کارڈ استعمال کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق "اپنی چھت، اپنا گھر" پروگرام کے تحت تقریباً 30 ہزار گھر مکمل ہو چکے ہیں۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ پنجاب میں عوام کا پیسہ امانت کی طرح استعمال کیا گیا اور سرکاری تقرریاں مکمل طور پر میرٹ پر کی جاتی ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے طنزیہ انداز میں کہا کہ دعا ہے کوئی ایسی عینک بن جائے جس سے خیبر پختونخواہ میں بگڑتی صورت حال واضح نظر آئے، جس سے پنجاب کی ترقی اور شفافیت کے اقدامات کا موازنہ کیا جا سکے۔

ٹیگز: