شناختی کارڈز پر بلڈ گروپ درج کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سے متفقہ طور پر منظور

شناختی کارڈز پر بلڈ گروپ درج کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سے متفقہ طور پر منظور

لاہور: پنجاب اسمبلی نے قومی شناختی کارڈ پر خون کے گروپ کی تفصیلات شامل کرنے سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

قرارداد احمد اقبال چوہدری نے پیش کی، جس میں کہا گیا کہ حادثات اور ہنگامی حالات میں مریض کے بلڈ گروپ کی فوری معلومات دستیاب نہ ہونے سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے۔

قرارداد میں وفاقی حکومت اور نادرا کو سفارش کی گئی کہ نئے اور تجدید شدہ شناختی کارڈز پر بلڈ گروپ کی معلومات شامل کی جائیں تاکہ ہنگامی طبی امداد میں تاخیر نہ ہو۔

احمد اقبال چوہدری نے کہا کہ یہ اقدام عوامی مفاد میں ایک اہم پیش رفت ہے جو ایمرجنسی ہیلتھ سسٹم کو مضبوط بنانے میں مدد دے گا۔

ٹیگز: