لاہور میں دوسرے روز بھی موسلادھار بارش، نشیبی علاقوں میں پانی جمع

 لاہور میں دوسرے روز بھی موسلادھار بارش، نشیبی علاقوں میں پانی جمع

لاہور: لاہور میں دوسرے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا، نماز جمعہ کے دوران مختلف علاقوں میں بادل جم کر برسے۔ مال روڈ، جیل روڈ، گلبرگ، اچھرہ اور دیگر علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی، جس کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔

بارش کے باعث شہر میں موسم خوشگوار ہوگیا اور گرمی و حبس کی شدت میں کمی آگئی۔ بعض علاقوں میں بارش کے بعد ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔

دوسری جانب اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش ہوئی، جس سے موسم میں نمایاں بہتری آئی اور گرمی و حبس کا زور ٹوٹ گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی ملک کے کئی شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

ٹیگز: