وزیراعظم کو عوامی مشکلات کا احساس، پیٹرولیم لیوی میں 80 روپے  کی بڑی کمی کر کے عوام کو براہِ راست ریلیف فراہم کیا گیا : عطا اللہ تارڑ

وزیراعظم کو عوامی مشکلات کا احساس، پیٹرولیم لیوی میں 80 روپے  کی بڑی کمی کر کے عوام کو براہِ راست ریلیف فراہم کیا گیا : عطا اللہ تارڑ

لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف عوام کی معاشی تکالیف سے بخوبی واقف ہیں، اسی لیے پیٹرولیم لیوی میں 80 روپے کی بڑی کمی کر کے عوام کو براہِ راست ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔ لاہور میں مسیحی برادری کے مذہبی تہوار ایسٹر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے حکومت کے عوامی اقدامات اور قومی یکجہتی پر گفتگو کی۔
 وفاقی وزیر نے اعلان کیا کہ حکومت نے عوام پر بوجھ کم کرنے کے لیے پیٹرولیم لیوی میں 80 روپے کی بڑی کٹوتی کی ہے اور جب بھی موقع ملا، حکومت عوام کو مزید ریلیف دیتی رہے گی۔ انہوں نے بتایا کہ عوامی سہولت کے پیشِ نظر پورے پنجاب میں ٹرانسپورٹ مفت کر دی گئی ہے تاکہ عام آدمی کے سفری اخراجات ختم کیے جا سکیں۔ عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ ملکی ترقی اور خوشحالی میں مسیحی برادری برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کے دفاع کے لیے مسلمانوں کے ساتھ ہمارے مسیحی بھائیوں کا خون بھی شامل ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم سب مل کر ہی پاکستان کو آگے لے کر جائیں گے اور اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

ٹیگز: