ایم ڈی واسا فیصل آباد سہیل قادر چیمہ کا تبادلہ، نیا سربراہ سرچ کمیٹی تعین کرے گی

ایم ڈی واسا فیصل آباد سہیل قادر چیمہ کا تبادلہ، نیا سربراہ سرچ کمیٹی تعین کرے گی

فیصل آباد :فیصل آباد واسا کے مینیجنگ ڈائریکٹر سہیل قادر چیمہ کا تبادلہ کر دیا گیا۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی ہدایت پر اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سہیل قادر چیمہ کو ڈی جی واسا پنجاب کے ڈسپوزل پر دے دیا گیا ہے۔

ادھر نئے ایم ڈی واسا فیصل آباد کی تعیناتی کا معاملہ سرچ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ کمیٹی میرٹ، اہلیت اور انتظامی کارکردگی کو مدِنظر رکھتے ہوئے نئے سربراہ کا انتخاب کرے گی۔

ذرائع کے مطابق فیصل آباد میں واسا کی بہتری اور انتظامی اصلاحات کے پیشِ نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

ٹیگز: