سیف سٹی کا نیا فیچر “کنیکٹ ٹو سیف سٹی” مقبول؛ لاکھوں شہری مستفید، پولیس کا بروقت رسپانس یقینی

سیف سٹی کا نیا فیچر “کنیکٹ ٹو سیف سٹی” مقبول؛ لاکھوں شہری مستفید، پولیس کا بروقت رسپانس یقینی

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت لانچ کیے گئے سیف سٹی اتھارٹی کے نئے فیچر “کنیکٹ ٹو سیف سٹی” کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ پبلک سیفٹی ایپ میں شامل اس جدید فیچر کے ذریعے شہری براہِ راست سیف سٹی کے کنٹرول روم سے رابطہ کر کے ایمرجنسی صورتِ حال رپورٹ کر رہے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق اب تک 53 ہزار 945 شہری "کنیکٹ ٹو سیف سٹی" کے ذریعے سیف سٹی اتھارٹی سے رابطہ کر چکے ہیں۔ اس فیچر کی بدولت متعدد کیسز میں پولیس نے بروقت رسپانس دیا اور سنگین واقعات کو فوری طور پر حل کیا۔

لاہور میں دو گروہوں کے درمیان تصادم کی بھیجی گئی لائیو ویڈیو پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے صورتِ حال پر قابو پا لیا، جبکہ اٹک میں شہری کی جانب سے بھیجے گئے ٹریفک حادثے کی لائیو ویڈیو پر ریسکیو ٹیم فوراً موقع پر پہنچ گئی۔

عوامی سہولت اور تیز رسپانس کو بہتر بنانے والا یہ فیچر صوبے بھر میں سیکیورٹی مینجمنٹ کے لیے اہم سنگِ میل ثابت ہو رہا ہے۔

ٹیگز: