لاہور آرمی میوزیم، عسکری تاریخ اور شہداء کی قربانیوں کا امین

لاہور آرمی میوزیم، عسکری تاریخ اور شہداء کی قربانیوں کا امین

 لاہور: آرمی میوزیم لاہور پاکستان کی عسکری تاریخ، قومی ہیروز اور شہداء کی قربانیوں کو محفوظ رکھنے کا اہم مرکز ہے۔ میوزیم میں قیامِ پاکستان سے لے کر 1948، 1965 اور 1971 کی جنگوں سمیت مختلف اہم عسکری واقعات کو گیلریوں کی صورت میں پیش کیا گیا ہے۔

 میوزیم میں جنگی سازوسامان، تاریخی تصاویر اور فوجی یادگاریں بھی رکھی گئی ہیں، جو نئی نسل کو ملک کی تاریخ اور دفاع کے مختلف مراحل سے روشناس کراتی ہیں۔

 1965 کی جنگ، دشمن کے مقابل جوانوں کے عزم اور وطن کے دفاع میں دی جانے والی قربانیوں سے متعلق مختلف اشیاء اور تاریخی شواہد میوزیم کا نمایاں حصہ ہیں۔

 میوزیم انتظامیہ کے مطابق اس کا مقصد صرف ماضی کے تاریخی ورثے کو محفوظ رکھنا نہیں بلکہ نئی نسل کو قومی ہیروز اور شہداء کی قربانیوں سے آگاہ کرنا بھی ہے۔

 میوزیم کا دورہ کرنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ یہاں موجود تاریخی اشیاء اور یادگاریں پاکستان کی تاریخ اور دفاع کے مختلف ادوار کو قریب سے سمجھنے کا موقع فراہم کرتی ہیں۔

ٹیگز: