لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبے کے سرکاری ڈھانچے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) کا انقلاب لانے کے لیے ایک بڑے منصوبے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت سرکاری افسران کو جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت (AI) کی تربیت دی جائے گی تاکہ عوامی خدمات کی فراہمی کو تیز تر اور شفاف بنایا جا سکے۔
اس اہم منصوبے کو 'کنیکٹڈ پنجاب' کا نام دیا گیا ہے۔ منصوبے پر مجموعی طور پر 91 کروڑ 59 لاکھ روپے کی لاگت آئے گی۔ یہ منصوبہ 60 ماہ (5 سال) پر محیط ہوگا اور جون 2031 تک مکمل کیا جائے گا۔ سرکاری افسران کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ڈیجیٹل مہارتیں اور AI کے استعمال کی تربیت دی جائے گی تاکہ دفتری امور میں کاغذ کا استعمال کم اور کارکردگی میں اضافہ ہو۔