سوشل میڈیا پر منفی رجحانات کا خاتمہ ضروری، فیک نیوز کے خلاف مؤثر اقدامات کیے جائیں گے: عظمیٰ بخاری

سوشل میڈیا پر منفی رجحانات کا خاتمہ ضروری، فیک نیوز کے خلاف مؤثر اقدامات کیے جائیں گے: عظمیٰ بخاری

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں اور گمراہ کن معلومات پھیلانے کا سلسلہ روکنا ہوگا، کیونکہ فیک نیوز معاشرے کے لیے نقصان دہ ہے۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سوشل میڈیا پر غیر مناسب زبان، گالم گلوچ اور منفی رویوں کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے، جس کے خاتمے کے لیے اجتماعی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بعض بیرون ملک مقیم یوٹیوبرز ملک کے خلاف پروپیگنڈا کر رہے ہیں، جبکہ صحافیوں پر بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ حقائق پر مبنی اور ذمہ دارانہ صحافت کو فروغ دیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات جاری رکھے گی اور صحافتی شعبے کی بہتری کے لیے کام کرتی رہے گی۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طلبا کی حوصلہ افزائی کے لیے اسکالرشپس اور لیپ ٹاپس فراہم کیے، جبکہ بلوچستان کے طلبا کو بھی اس پروگرام میں شامل کیا گیا ہے۔

ٹیگز: