سرکاری اثاثوں کے مؤثر انتظام کی نئی حکمت عملی،پنجاب میں ایسٹ مینجمنٹ اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ

 سرکاری اثاثوں کے مؤثر انتظام کی نئی حکمت عملی،پنجاب میں ایسٹ مینجمنٹ اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے کے سرکاری اثاثوں کے بہتر انتظام اور مؤثر نگرانی کے لیے ایسٹ مینجمنٹ اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ کو “ایسٹ مینجمنٹ اتھارٹی آف پنجاب” کے مجوزہ ڈھانچے اور قانونی فریم ورک پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد صوبے کے بکھرے ہوئے وسائل، زمینوں اور دیگر اثاثوں کو ایک مربوط نظام کے تحت منظم کرنا ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ نئی اتھارٹی کے قیام سے سرکاری اثاثوں کی شفاف نگرانی، ریکارڈ کی درستگی اور مؤثر استعمال کو یقینی بنایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ اس منصوبے کو جلد از جلد عملی شکل دی جائے تاکہ حکومتی وسائل کے بہتر استعمال کو یقینی بنایا جا سکے۔

ٹیگز: