منشیات کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں، ملک احمد خان

منشیات کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں، ملک احمد خان

قصور:سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے قصور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سے منشیات کی لعنت کا خاتمہ ناگزیر ہے، کیونکہ نشے کی لعنت معاشرے کے لیے ایک سنگین ناسور بنتی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ منشیات کے خاتمے کے لیے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا اور اس مقصد کے لیے تمام اداروں کو مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا۔ ان کے مطابق سی این ایف  صوبے میں منشیات کے خاتمے میں معاون ثابت ہوگی۔

ملک احمد خان نے مزید کہا کہ پی پی سی کے تحت یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ منشیات سے متعلق کیسز کو پولیس ہینڈل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے کئی ممالک میں بھی سماجی مسائل اور بچوں سے متعلق معاملات پولیس کے ذریعے نمٹائے جاتے ہیں، لہٰذا پاکستان میں بھی اسی طرز پر مؤثر نظام اپنانا ضروری ہے۔

ٹیگز: