مریم نواز نے “اپنا کھیت اپنا روزگار” سکیم کی قرعہ اندازی مکمل کر دی، مستحق افراد میں زرعی زمین کی تقسیم جاری

مریم نواز نے “اپنا کھیت اپنا روزگار” سکیم کی قرعہ اندازی مکمل کر دی، مستحق افراد میں زرعی زمین کی تقسیم جاری

لاہور:لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت “اپنا کھیت اپنا روزگار” اسکیم کی قرعہ اندازی کا عمل مکمل کیا گیا، جس کے بعد منتخب ہونے والے امیدواروں میں زرعی زمین کی الاٹمنٹ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

تقریب کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز نے قرعہ اندازی میں کامیاب قرار پانے والے ایک شہری سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور اسے سکیم میں شامل ہونے پر مبارکباد دی۔

اس منصوبے کے تحت نوجوانوں اور کسانوں کو 20 سال کے لیے 4 ایکڑ زرعی زمین کاشت کے لیے فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ حکومت کی جانب سے 2 لاکھ روپے تک کاشت کے اخراجات کے لیے مالی معاونت بھی دی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس اسکیم کے لیے ہزاروں درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے مستحق افراد کا انتخاب کیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ حکومت کا مقصد زرعی شعبے کی ترقی اور دیہی علاقوں میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو مزید زمین کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اس پروگرام سے فائدہ اٹھا سکیں۔

ٹیگز: