پی ایس ایل 11: 'ہمارے ہیروز' پروگرام کے لیے نامزدگیوں کا آغاز، پی سی بی نے شائقین سے تجاویز مانگ لیں

پی ایس ایل 11: 'ہمارے ہیروز' پروگرام کے لیے نامزدگیوں کا آغاز، پی سی بی نے شائقین سے تجاویز مانگ لیں

لاہور:  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن (PSL 11) کے دوران معاشرے کے گمنام ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے اپنے مقبولِ عام پروگرام ''ہمارے ہیروز'' کی نامزدگیوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ترجمان پی سی بی کے مطابق، شائقینِ کرکٹ اور عام شہری اپنے گردونواح میں نمایاں خدمات انجام دینے والے افراد کی نامزدگیاں آن لائن پورٹل کے ذریعے جمع کرا سکتے ہیں۔    آخری تاریخ: نامزدگیاں جمع کرانے کا عمل 24 مارچ، دوپہر 3 بجے تک جاری رہے گا۔
گزشتہ سیزن کی طرح اس بار بھی پی سی بی ان افراد کو اعزاز سے نوازے گا جو انسانیت کی فلاح اور ملک کی بہتری کے لیے خاموشی سے کام کر رہے ہیں۔ 
''ہمارے ہیروز'' مہم کا بنیادی مقصد ان باصلاحیت پاکستانیوں کو عالمی سطح پر پہچان دلانا ہے جنہوں نے نامساعد حالات کے باوجود اپنے اپنے شعبوں میں نمایاں کارنامہ سرانجام دیا ہو۔ منتخب ہونے والے افراد کو پی ایس ایل کے میچوں کے دوران مدعو کر کے انہیں خصوصی ایوارڈز اور اعزازات سے نوازا جائے گا۔

ٹیگز: