پنجاب میں تمام تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے، آن لائن کلاسز کی خبریں محض افواہ ہیں: رانا سکندر حیات

پنجاب میں تمام تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے، آن لائن کلاسز کی خبریں محض افواہ ہیں: رانا سکندر حیات

لاہور : صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے پنجاب بھر کے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں آن لائن کلاسز کے آغاز سے متعلق تمام افواہوں کی سختی سے تردید کر دی ہے۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ صوبے میں تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے اور تعلیمی سرگرمیاں کسی تعطل کے بغیر جاری رکھی جائیں گی۔
رانا سکندر حیات نے اپنے بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ والدین اور طلبہ کسی بھی غیر مصدقہ اطلاع پر کان نہ دھریں؛ تمام نجی و سرکاری اسکولز اور کالجز اپنے مقررہ وقت پر کھلیں گے۔

ٹیگز: