لاہور: غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایل ڈی اے کا بڑا کریک ڈاؤن، درجنوں املاک مسمار و سربمہر

لاہور: غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایل ڈی اے کا بڑا کریک ڈاؤن، درجنوں املاک مسمار و سربمہر

لاہور : لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (LDA) نے شہر بھر میں غیر قانونی تعمیرات اور بغیر اجازت قائم کردہ کمرشل عمارتوں کے خلاف ایک بڑا گرینڈ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ایل ڈی اے کی ٹیموں نے اپنے کنٹرولڈ ایریاز میں کارروائی کرتے ہوئے متعدد ڈھانچے گرا دیے اور 190 سے زائد املاک کو سیل کر دیا ہے۔
ایل ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیموں نے لاہور کے مختلف زونز میں ایک وقت میں کارروائیاں کیں، جن میں درج ذیل علاقے شامل ہیں۔ پنجاب یونیورسٹی سوسائٹی، پی سی ایس آئی آر (PCSIR) سوسائٹی، ناز ٹاؤن اور نشیمن اقبال،گلبرگ، نیو گارڈن ٹاؤن، علامہ اقبال ٹاؤن، سبزہ زار، سمن آباد، گلشن راوی اور گجر پورہ۔
 آپریشن کے دوران قانون کی خلاف ورزی کرنے والی 193 املاک کو سربمہر (Seal) کیا گیا، جبکہ نقشے کی منظوری کے بغیر تعمیر کی جانے والی کئی عمارتوں کو موقع پر ہی مسمار کر دیا گیا۔ ایل ڈی اے حکام کا موقف ہے کہ یہ آپریشن بغیر کسی امتیاز کے جاری رہے گا اور کمرشلائزیشن فیس کی عدم ادائیگی یا غیر قانونی تعمیرات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
ایل ڈی اے انتظامیہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی جگہ سرمایہ کاری یا تعمیرات سے قبل متعلقہ ویب سائٹ سے قانونی حیثیت کی تصدیق لازمی کریں تاکہ بعد میں کسی بھی قسم کے مالی نقصان یا قانونی چارہ جوئی سے بچا جا سکے۔

ٹیگز: