مریم نواز کا اے ڈی بی کے ساتھ شراکت داری مزید مضبوط بنانے پر زور

مریم نواز کا اے ڈی بی کے ساتھ شراکت داری مزید مضبوط بنانے پر زور

 لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے نائب صدر ینگ منگ یانگ نے ملاقات کی، جس میں پنجاب میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

 ملاقات میں صاف پانی کی فراہمی، زراعت، ٹیکنیکل ہنر، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں مشترکہ اقدامات پر تبادلہ خیال ہوا۔

 نرسنگ تعلیم کے فروغ، سکولوں میں سٹیم لیبز کے قیام اور کسانوں کو زرعی مشینری کی فراہمی کے لیے تین رعایتی قرضوں کے معاہدوں پر بھی بات چیت کی گئی۔

 اے ڈی بی کے نائب صدر ینگ منگ یانگ نے مریم نواز کے عوامی خدمت کے ویژن اور منصوبوں پر تیز رفتاری سے عملدرآمد کو سراہا۔

 مریم نواز نے کہا کہ پاکستان اور اے ڈی بی کے درمیان مضبوط اور طویل مدتی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔

ٹیگز: