آئی جی پنجاب کی پولیس ملازمین اور اہلخانہ سے ملاقات، مسائل کے فوری حل کے احکامات

آئی جی پنجاب کی پولیس ملازمین اور اہلخانہ سے ملاقات، مسائل کے فوری حل کے احکامات

لاہور:سنٹرل پولیس آفس لاہور میں آئی جی پنجاب عبدالکریم نے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ سے خصوصی ملاقات کی اور ان کے درپیش مسائل سن کر فوری ریلیف فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے۔

ملاقات کے دوران صوبہ بھر سے آئے ہوئے پولیس اہلکاروں اور ان کی فیملیز نے آئی جی پنجاب کو اپنی مختلف درخواستیں پیش کیں۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ملازمین کے گھریلو، طبی اور دیگر ذاتی مسائل کو انتہائی توجہ سے سنا اور موقع پر ہی متعلقہ افسران کو ان کے حل کے لیے احکامات دیے۔

اس موقع پر آئی جی پنجاب نے فورس کے ڈسپلن، ایڈمنسٹریشن، سروس پروموشن اور محکمانہ ویلفیئر سے متعلقہ درخواستوں پر بھی تفصیلی احکامات جاری کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے، اور فورس کے جائز مسائل کو میرٹ پر حل کر کے ہی پبلک سروس ڈیلیوری کے نظام کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

ٹیگز: