گورنر پنجاب کا چنیوٹ کا دورہ، سیلاب متاثرین میں نئے گھروں کی چابیاں تقسیم

گورنر پنجاب کا چنیوٹ کا دورہ، سیلاب متاثرین میں نئے گھروں کی چابیاں تقسیم

چنیوٹ: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے چنیوٹ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سیلاب متاثرین میں نئے تعمیر شدہ گھروں کی چابیاں تقسیم کیں۔

 اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے لیے 26 گھروں کی تعمیر پر مجموعی طور پر 4 کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین کو دوبارہ اپنے گھروں میں آباد کرنا حکومت اور متعلقہ اداروں کی اہم ذمہ داری ہے۔

 سردار سلیم حیدر خان نے سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کزن نہیں ہیں، بلکہ پیپلز پارٹی صرف ملک چلانے کے لیے مسلم لیگ ن کا ساتھ دے رہی ہے۔

 گورنر پنجاب نے کہا کہ مشکل حالات میں متاثرین کی بحالی اور انہیں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات جاری رہنے چاہئیں۔

ٹیگز: