لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے لاہور میں خانیوال کے صوبائی ارکان اسمبلی کے وفد نے ملاقات کی، جس میں علاقے کے عوامی مسائل، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی سہولتوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفد نے خانیوال، جہانیاں اور کبیروالا کے مسائل سے وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا، جس پر مریم نواز نے فوری اقدامات اور مسائل کے حل کے لیے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کو بہتر سفری سہولتیں فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے بھر کے لیے 1500 الیکٹروبسیں لائی جا رہی ہیں، جبکہ خانیوال، جہانیاں اور کبیروالا کے عوام بھی اس سہولت کے حقدار ہیں۔