ای بائیک سکیم فیز ٹو، پنجاب کے طلبہ کی رجسٹریشن میں ریکارڈ اضافہ

  ای بائیک سکیم فیز ٹو، پنجاب کے طلبہ کی رجسٹریشن میں ریکارڈ اضافہ

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر طلبہ کے لیے ای بائیک سکیم فیز ٹو کا آغاز ہوگیا، سکیم کا آن لائن پورٹل بھی کھول دیا گیا۔

ہونہار اسکالرشپ اور لیپ ٹاپ سکیم کے بعد ای بائیک سکیم کو بھی طلبہ کے لیے فراہم کیا گیا ہے۔ پورٹل کھلنے کے ابتدائی دو روز کے دوران پنجاب بھر سے 4 لاکھ 32 ہزار طلبہ نے سکیم کے لیے رجسٹریشن کرائی۔

وزیراعلیٰ ای بائیک سکیم کے فیز ٹو کے تحت طلبہ کو سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے درخواستوں کا عمل جاری ہے۔

ٹیگز: