محکمہ اوقاف پنجاب کا مزارات کی 24 گھنٹے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا فیصلہ

محکمہ اوقاف پنجاب کا مزارات کی 24 گھنٹے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا فیصلہ

لاہور(  احمد قریشی ) محکمہ اوقاف پنجاب نے مزارات کی سکیورٹی اور انتظامی امور کی نگرانی مزید مؤثر بنانے کے لیے 24 گھنٹے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا فیصلہ کرلیا۔

پہلے مرحلے میں 10 ماڈل مزارات کو ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک کردیا گیا ہے، جہاں 128 کیمروں کے ذریعے مزارات کی بیک وقت لائیو مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر لاہور اور ملتان کے 4،4 مزارات کو ڈیجیٹل مانیٹرنگ نظام سے منسلک کیا گیا ہے، جبکہ باقی ماڈل مزارات کو بھی آئندہ دو ماہ میں ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم کا حصہ بنایا جائے گا۔

محکمہ اوقاف کے مطابق جدید نظام کے ذریعے مزارات میں سکیورٹی انتظامات، زائرین کی آمدورفت اور دیگر سرگرمیوں کی 24 گھنٹے نگرانی کی جائے گی۔

ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا نظام مرحلہ وار صوبے کے دیگر اہم مزارات تک بھی وسعت دیا جائے گا۔

ٹیگز: