ایف آئی اے لاہور زون کا انسانی سمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن، ویزا فراڈ میں ملوث خاتون گرفتار

ایف آئی اے لاہور زون کا انسانی سمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن، ویزا فراڈ میں ملوث خاتون گرفتار

لاہور:ایف آئی اے لاہور زون کی ٹیم نے انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث گروہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزمہ کو لاہور سے گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمہ کی شناخت سفینہ نثار کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمہ نے اپنے شوہر میاں نثار کی ملی بھگت سے ایک شہری کو کینیڈا میں ملازمت کا جھانسہ دے کر 45 لاکھ روپے ہتھیا لیے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش کے دوران دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے لاہور زون کی جانب سے انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اور ایسے جرائم میں ملوث کسی بھی شخص کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

ٹیگز: