نواز شریف اور مریم نواز نے اقلیتوں کیلئے مثالی اقدامات کیے، مریم اورنگزیب

نواز شریف اور مریم نواز نے اقلیتوں کیلئے مثالی اقدامات کیے، مریم اورنگزیب

لاہور: سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اقلیتوں کے حقوق، تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے نمایاں اقدامات کیے ہیں۔ پنجاب میں اقلیتی برادریاں محفوظ ہیں اور ان کے مذہبی مقامات کی بہتری کے لیے عملی کام جاری ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ اقلیتوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پورا ہفتہ منایا گیا، جس کا مقصد بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہے۔ حکومت اقلیتوں کو مساوی حقوق اور تحفظ فراہم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ رمیش سنگھ اروڑہ نے صوبائی وزیر اقلیتی امور کی حیثیت سے اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لیے بہترین خدمات انجام دیں۔ ننکانہ صاحب، بہار کالونی اور دیگر مذہبی مقامات پر ترقیاتی اور بحالی کے منصوبے جاری ہیں۔

سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت تمام مذاہب کی عبادت گاہوں کی حالت بہتر بنانے اور انہیں محفوظ بنانے پر بھی توجہ دے رہی ہے۔ اقلیتی برادریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ان کے مذہبی مقامات کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔

مریم اورنگزیب نے قائداعظم محمد علی جناحؒ کے فرمان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تمام شہریوں کے لیے مساوی نظام اور حقوق ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت قائداعظمؒ کے وژن کے مطابق تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے حقوق کے تحفظ اور انہیں برابر کے مواقع فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

ٹیگز: