آئی جی پنجاب کا انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز کا دورہ: صوبے کے 747 تھانوں کی ویڈیو مانیٹرنگ کا جائزہ

آئی جی پنجاب کا انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز کا دورہ: صوبے کے 747 تھانوں کی ویڈیو مانیٹرنگ کا جائزہ

لاہور: انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز پنجاب کا اہم دورہ کیا، جہاں انہوں نے تفتیشی نظام کی بہتری، ڈیجیٹلائزیشن اور جدید مانیٹرنگ سیلز کے کام کا معائنہ کیا۔ ہیڈکوارٹرز آمد پر ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن شہزادہ سلطان اور سینئر افسران نے ان کا استقبال کیا۔
آئی جی پنجاب نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر قائم کردہ سرویلنس ویڈیو سیل کا خصوصی معائنہ کیا۔ اس سیل کے ذریعے     پنجاب کے تمام 747 تھانوں کی براہِ راست ویڈیو مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔    آئی جی پنجاب نے تھانوں میں ہونے والے امور اور مانیٹرنگ کے عمل کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔    انہوں نے فنگر پرنٹس بیورو، مانیٹرنگ سیل اور زیرِ تعمیر خدمت مرکز کے مختلف شعبوں کا بھی دورہ کیا۔
ایڈیشنل آئی جی شہزادہ سلطان نے آئی جی پنجاب کو درپیش چیلنجز اور انتظامی امور پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ہدایت کی کہ  جرائم کے بدلتے ہوئے رجحانات (New Crime Trends) کے مطابق تفتیشی نظام کی تشکیلِ نو کی جائے۔ انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز کے انفراسٹرکچر اور ڈیجیٹل ڈیٹا سسٹم کو جلد اپ گریڈ کیا جائے۔تفتیش کے معیار کو بہتر بنا کر گناہگار کو سزا دلوانا اور چالانوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کا ذکر کرتے ہوئے آئی جی پنجاب نے افسران کو حکم دیا کہ خواتین اور بچوں سے زیادتی، ہراسگی اور تشدد کے کیسز کی تفتیش پر خصوصی توجہ دی جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ ایسے کیسز میں موثر اور معیاری تفتیش کے ذریعے ملزمان کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔

ٹیگز: