وزیراعلیٰ پنجاب سے پاکپتن کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو

وزیراعلیٰ پنجاب سے پاکپتن کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو

 لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پاکپتن سے تعلق رکھنے والے ارکان صوبائی اسمبلی کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں فاروق احمد مانیکا، چودھری جاوید احمد، عمران اکرم اور سردار منصب علی ڈوگر شامل تھے۔

 ملاقات کے دوران پاکپتن کے عوام کو درپیش مسائل، ضروریات اور مختلف ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ارکان اسمبلی نے پاکپتن میں اربن اور رورل ڈویلپمنٹ سے متعلق مختلف تجاویز بھی وزیراعلیٰ پنجاب کے سامنے پیش کیں۔

 اس موقع پر الیکٹرو بس منصوبے کو دہائی کا گیم چینجر منصوبہ قرار دیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پاکپتن سمیت پنجاب کے ہر شہر اور گاؤں کی ترقی اور بہتری حکومت کا نصب العین ہے۔ عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

ٹیگز: