ملکی صورتحال کے پیشِ نظر لاہور کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت سکیورٹی، 10 افغان باشندے حراست میں

ملکی صورتحال کے پیشِ نظر لاہور کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت سکیورٹی، 10 افغان باشندے حراست میں

لاہور: موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر لاہور کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت سکیورٹی نافذ کر دی گئی ہے۔

ترجمان ایس پی موبائلز کے مطابق ناکہ شیرا کوٹ پر علی الصبح کارروائی کی گئی، جس میں 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ معمول کی چیکنگ کے دوران غیر ملکی باشندوں کو شک ہونے پر چیک کیا گیا، اور تمام مشتبہ افراد کا تعلق افغانستان سے تھا، جو پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے لاہور میں داخل ہو رہے تھے۔

ٹیگز: