لاہور: پنجاب حکومت نے عرصہ دراز سے ٹیکس نہ دینے والوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے تحت صوبہ بھر میں سروسز فراہم کرنے والی تمام کمپنیوں کو پنجاب ریونیو اتھارٹی (PRA) کے ساتھ لازمی رجسٹریشن کروانا ہوگی۔یہ اقدام ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے اور آمدنی کے ذرائع بڑھانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔