مزدوروں کا الاؤنس 10 ہزار کر دیا، رمضان بچت بازاروں سے لاکھوں لوگ مستفید:عظمیٰ بخاری 

 مزدوروں کا الاؤنس 10 ہزار کر دیا، رمضان بچت بازاروں سے لاکھوں لوگ مستفید:عظمیٰ بخاری 

لاہور : وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے میدان میں موجود ہے۔ رمضان بچت فیسٹیول کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں اور اب تک 3 لاکھ سے زائد لوگ ان بازاروں سے سستی اشیاء خرید چکے ہیں۔
    مزدور طبقے کے لیے ریلیف: عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ ماہِ رمضان میں مزدور طبقے کے الاؤنس میں بڑا اضافہ کرتے ہوئے اسے 3 ہزار سے بڑھا کر 10 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پنجاب کی ہر تحصیل میں روزانہ 2 ہزار مستحق افراد کے لیے مفت افطار کا باقاعدہ اہتمام کیا جائے گا۔پنجاب کے 25 اضلاع میں 36 رمضان بازار کامیابی سے چل رہے ہیں، جہاں عوام کو اشیائے خوردونوش پر خصوصی رعایت دی جا رہی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ نگہبان رمضان کارڈ کے ذریعے حقداروں تک رقوم کی منتقلی کا شفاف عمل تیزی سے جاری ہے۔کرکٹ میچ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ہمیں امید ہے قومی ٹیم بھارت کے خلاف جم کر مقابلہ کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کھیل کو کھیل ہی سمجھا ہے، لیکن افسوس کہ بھارت کی جانب سے ایسا رویہ اختیار نہیں کیا جاتا۔

ٹیگز: