پنجاب میں پنک سالٹ کی صنعت کاری کو فروغ دینے کا فیصلہ، 110 ایکڑ پر پراسیسنگ زون قائم ہوگا

پنجاب میں پنک سالٹ کی صنعت کاری کو فروغ دینے کا فیصلہ، 110 ایکڑ پر پراسیسنگ زون قائم ہوگا

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنک سالٹ کے شعبے میں ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے چیف منسٹر پنک سالٹ ویلیو ایڈیشن فنانسنگ سکیم کا ڈیجیٹل افتتاح کر دیا۔

منصوبے کے تحت قائد آباد کے قریب 110 ایکڑ رقبے پر پنک سالٹ منرل پراسیسنگ زون قائم کیا جائے گا، جہاں پنک سالٹ سے تیار ہونے والی ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی تیاری اور محفوظ صنعت کاری کو فروغ دیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صوبے کے معدنی وسائل کو جدید طریقوں سے استعمال میں لایا جا رہا ہے تاکہ صنعت، تجارت اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کیے جا سکیں۔

حکومت پنجاب کے مطابق پنک سالٹ ویلیو ایڈیشن فنانسنگ سکیم کے ذریعے اس شعبے میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور پاکستانی پنک سالٹ مصنوعات کو عالمی مارکیٹ تک پہنچانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

ٹیگز: