روڈ سیفٹی آگاہی کے ساتھ سخت انفورسمنٹ بھی جاری رہے گی، سی ٹی او سید عبدالرحیم شیرازی

روڈ سیفٹی آگاہی کے ساتھ سخت انفورسمنٹ بھی جاری رہے گی، سی ٹی او سید عبدالرحیم شیرازی

لاہور: چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) سید عبدالرحیم شیرازی نے کہا ہے کہ روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی کے ساتھ ساتھ ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد بھی یقینی بنایا جائے گا، جبکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔

لبرٹی مارکیٹ میں میڈیا کو ہیلمٹ انفورسمنٹ اور دیگر ٹریفک مہمات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے سی ٹی او سید عبدالرحیم شیرازی نے کہا کہ ماڈل روڈز پر 98 فیصد ہیلمٹ کمپلائنس حاصل کرنا شہریوں کے تعاون کا نتیجہ ہے، جس پر وہ شہریوں کے مشکور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہیلمٹ مہم کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جا رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری ٹریفک قوانین پر عمل کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس کا مقصد ریونیو اکٹھا کرنا نہیں بلکہ شہریوں کی حفاظت اور حادثات میں کمی لانا ہے۔

سی ٹی او نے کہا کہ روڈ سیفٹی کے فروغ کے لیے آگاہی مہمات کے ساتھ مؤثر انفورسمنٹ کا سلسلہ بھی جاری رکھا جائے گا۔

ٹیگز: