گورنر پنجاب کا کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ، طبی تعلیم اور تحقیق کے فروغ پر زور

گورنر پنجاب کا کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ، طبی تعلیم اور تحقیق کے فروغ پر زور

لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا، جہاں صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز اور فیکلٹی ممبران نے ان کا استقبال کیا۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں میرٹ کا نفاذ ناگزیر ہے جبکہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی نے طبی تعلیم، تحقیق اور ترقی کے میدان میں ہمیشہ نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ یونیورسٹیوں کی ذمہ داری صرف تعلیم تک محدود نہیں بلکہ تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ پر بھی توجہ دینا ضروری ہے۔ طب کے شعبے میں نئے رجحانات اور جدید ٹیکنالوجی سے آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے طلبہ کو صاف ستھرا ماحول اور بہتر ہاسٹل سہولیات کی فراہمی پر بھی زور دیا۔ بعد ازاں گورنر پنجاب نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں جدید پوسٹ مارٹم رومز اور سووینئر شاپ کا افتتاح کیا جبکہ یونیورسٹی کے مختلف میڈیکل شعبہ جات کا دورہ بھی کیا۔

ٹیگز: