عالمی منڈی میں قیمتیں گرنے کا اثر: پاکستان میں سونے کی قیمتوں کو بڑا جھٹکا، فی تولہ 9 ہزار روپے سستا

عالمی منڈی میں قیمتیں گرنے کا اثر: پاکستان میں سونے کی قیمتوں کو بڑا جھٹکا، فی تولہ 9 ہزار روپے سستا

کراچی : عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر میں اچانک بڑی کمی کے باعث پاکستانی صرافہ بازار بھی مندی کی لپیٹ میں آگئے۔ آج کاروباری ہفتے کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں 9 ہزار روپے کی غیر معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، جس سے قیمتوں کا گراف تیزی سے نیچے آگیا ہے۔
آج کی کمی کے بعد سونے کے نئے نرخ کچھ اس طرح رہے۔    فی تولہ (24 قیراط): گزشتہ روز کی قیمت سے 9 ہزار روپے کم ہو کر 5 لاکھ 14 ہزار 762 روپے پر بند ہوئی۔    10 گرام (24 قیراط): 7 ہزار 716 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 41 ہزار 325 روپے کی سطح پر آگئی۔
بین الاقوامی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں 90 ڈالرز فی اونس کی نمایاں گراوٹ دیکھی گئی۔ اس بڑی کمی کے بعد عالمی سطح پر سونا 4,920 ڈالرز فی اونس پر آگیا ہے۔

 معاشی ماہرین کا ماننا ہے کہ عالمی سطح پر ڈالر کی مضبوطی اور سرمایہ کاروں کی جانب سے بانڈز کی طرف جھکاؤ نے سونے کی قیمتوں پر دباؤ بڑھایا ہے۔پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

ٹیگز: